نوجوان نے غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر خاتون سمیت اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا

نوجوان نے غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر خاتون سمیت اہل خانہ پر ...
نوجوان نے غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر خاتون سمیت اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا

  



بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولنگر کے علاقے مدینہ ٹاﺅن میں احمد حسن نامی نوجوان نے غیر اخلاقی تعلقات قائم نہ کرنے پر شہناز بی بی اور اس کے خاوند محمد پرویز سمیت دو بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا ہے ۔

مقامی ذرائع کا کہناہے کہ نوجوان شہناز بی بی سے غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا لیکن خاتون کے انکار پر نوجوان آپے سے باہر ہو گیااور متاثرہ خاندان کے گھر میں گھس کر تمام اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا۔خاوند اور بیوی کو ان کی بیٹیوں نمرہ اور عروج کے ہمراہ تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیئے ہیں ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف


loading...