ایم کیوایم کا سندھ اسمبلی میں احتجاج ،متحدہ عمران خان اور آصف زرداری کیخلاف قرار دادپیش کرے گی

ایم کیوایم کا سندھ اسمبلی میں احتجاج ،متحدہ عمران خان اور آصف زرداری کیخلاف ...
ایم کیوایم کا سندھ اسمبلی میں احتجاج ،متحدہ عمران خان اور آصف زرداری کیخلاف قرار دادپیش کرے گی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قوم موومنٹ آج سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کیخلاف قومی اسلامتی اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرقرار دارد پیش کرنے جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے رکن بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسمبلی میں داخل ہوئے اور احتجاج کرنا شروع کر دیاگیاجبکہ پی ٹی آئی اور پی پی پی کی جانب سے سے بھی بھر پور احتجاج دیکھنے میں آیا ۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پی پی پی نے مشترکہ قرار داد اسمبلی میں منظور کی تھی جس کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے قرار داد کے جواب میں قرار داد پیش کرنے کافیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...