”ڈائن“ قرار دیکر ماری گئی 5 خواتین شراب فروشی کیخلاف مہم چلا رہی تھیں

”ڈائن“ قرار دیکر ماری گئی 5 خواتین شراب فروشی کیخلاف مہم چلا رہی تھیں
 ”ڈائن“ قرار دیکر ماری گئی 5 خواتین شراب فروشی کیخلاف مہم چلا رہی تھیں

  



رانچی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے شمال مشرقی گاﺅں کانجیا میں ڈائن قرار دیکر کالا جادو کرنے کے شبہ میں مشتعل افراد کے تشدد سے ماری گئیں 5 خواتین سے متعلق معلوم ہے کہ یہ عورتیں پڑھی لکھی اور علاقے میں شراب فروشی اور شراب نوشی کیخلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم چلا رہی تھیں۔ 45 سے 50 برس تک عمر کی جینتا کھلکو، اٹاوری کھلکو، مدانی کھلکو، تتری کھلکو اور راکھیا کھلکو آپس میں رشتہ دار تھیں جنہیں راستے سے ہٹانے کیلئے شراب فروش مافیا نے کالے جادو کا پتہ استعمال کیا اور لوگوں کو ان کیخلاف ا±کسایا۔ پولیس نے 27 حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ گا?ں میں پولیس کی بھاری نفری متعین رہی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...