وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال برطرف

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال برطرف
وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال برطرف

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو برطرف کر دیاگیا ۔وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات تھے۔ ان الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد رپورٹ صدر ممنون حسین کو پیش کر دی۔ذرائع کے مطابق  ڈاکٹر ظفر اقبال پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہونے پر انہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ظفر اقبال کو صدر آصف علی زرداری کے دور میں وائس چانسلر تعینات کیاگیاتھا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...