تحریک انصاف نے قصور زیادتی سکینڈل سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی

تحریک انصاف نے قصور زیادتی سکینڈل سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک التوائے کار ...
تحریک انصاف نے قصور زیادتی سکینڈل سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے قصور میں زیادتی سکینڈل سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی ہے ۔تحریک التوائے کار پی ٹی آئی کے رہنماﺅں شاہ محمود قریشی ،عارف علوی،شیریں مزاری اوراسد عمر نے جمع کرائی۔تحریک التوائے کار میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قصور زیادتی سکینڈل انتہائی شرمناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم ترین واقعہ ہے لہٰذاایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے اس واقعہ پر بحث کی جائے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...