ریحام خان قصور واقع کے متاثرین سے ملاقات کرنے پہنچ گئیں ، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

ریحام خان قصور واقع کے متاثرین سے ملاقات کرنے پہنچ گئیں ، انصاف کی فراہمی کی ...
ریحام خان قصور واقع کے متاثرین سے ملاقات کرنے پہنچ گئیں ، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان قصور واقعہ کے متاثرین سے ملاقات کیلئے سب سے پہلے قصور پہنچ گئیں ہیں ، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ پارلیمنٹ میں آج قصور واقعہ پر موثر اقدام لیا جائے گا اور اس واقع پر سیاست سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے ،وزیراعلیٰ شہباز شریف متاثرین کو انصاف فراہم کریں کیوں کہ ان پر بھاری ذمہ دار ی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن افسوس ہے کہ چار سال قبل پیش آنےوالے واقع پر اب کارروائی کی جارہی ہے ۔
ریحام خان نے شہباز شریف اور اپنے خاوند عمران خان کو مات دیتے ہوئے سب سے پہلے قصور واقعہ کے متاثرین سے ملاقات کیلئے پہنچ گئیں ہیں اور انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات میں انصاف کی فراہمی کیلئے یقین دہانی کروائی ہے ۔

مزید :

قصور -اہم خبریں -