فیس بک اور ٹویٹر کے وہ خفیہ فیچرز جن کے بارے میں بیشتر لوگوں کو آج بھی معلوم نہیں

فیس بک اور ٹویٹر کے وہ خفیہ فیچرز جن کے بارے میں بیشتر لوگوں کو آج بھی معلوم ...
فیس بک اور ٹویٹر کے وہ خفیہ فیچرز جن کے بارے میں بیشتر لوگوں کو آج بھی معلوم نہیں

  



نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا میں فیس بک اور ٹیوٹر سب سے زیادہ مقبول ہیں لیکن ان کے کچھ فیچر ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے۔آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

کسی نے آپ کو ٹیوٹر پر ’ان فالو‘کردیا ہے

اگر آپ کو کوئی فالو کرے تو یقیناًعلم ہوجاتا ہے لیکن یہ جاننے کے لئے کہ کس نے آپ کو ان فالو کرنا شروع کردیا ہے کافی مشکل معلوم ہوتاہے۔اس مقصد کے لئے آپ ManageFlitterکی مدد لے سکتے ہیں۔یہ سائیٹ آپ کو اس بات کی مدد بھی فراہم کرے گی اور بتائے گی کہ کون سا فالوور آن لائن ہے تاکہ آپ اپنی ٹویٹ اس کے مزاج کے مطابق کرسکیں۔اس کے علاوہ یہ ایک سے زائد ٹویٹر اکاﺅنٹ چلانے میں مدد بھی دے گی۔

فیس بک میں لنک محفوظ کرنا

اکثر ایساہوتا ہے کہ آپ کو فیس بک پر کوئی لنک اچھا لگتا ہے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے آپ وہ پڑھ نہیںپاتے اور وہ لنک کہیں کھو جاتا ہے۔تاہم آپ چاہیں تو ایک انتہائی آسان طریقہ اپنا کر اس لنک کو مستقبل میں پڑھنے کے لئے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ جو لنک محفوظ بناناہو اس کے دائیں جانب drop-downکو دبائیں اور save linkپر کلک کریں،اب آپ چاہیں تو مستقبل میں اس لنک کو دیکھ سکتے ہیں۔مستقبل میں جب بھی یہ لنک دیکھناہو saved itemsمیں جا کر دیکھا لیں۔

اسی طرح فیس بک میں inboxکے ساتھ آپ کو othersکا فولڈر ملے گا جس میں ان لوگوں کے میسج آتے ہیں جنہیں آپ نہیں جانتے۔

اسی طرح آپ چاہیں تو فیس بک پر جو پوسٹ لگائی گئی ہے اس کے بارے میں جان سکتے ہیں کہ وہ کتنے لوگوں تک پہنچی ہے۔

جو لوگ فیس بک کے ایڈمن ہوتے ہیں وہ چاہیں تو اپنے پیج کو ری آرڈر کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ peopleاورaboutکے لنک ہمیشہ اوپر رہتے ہیں جبکہ دیگر لنکس کو آپ اوپر یا نیچے کرسکتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...