نوجوان لڑکی کا انتہائی شرمناک فعل، ناجائز نومولود گھر میں ہی دفن

نوجوان لڑکی کا انتہائی شرمناک فعل، ناجائز نومولود گھر میں ہی دفن
نوجوان لڑکی کا انتہائی شرمناک فعل، ناجائز نومولود گھر میں ہی دفن

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) مغربی دنیا میں عام پائی جانے والی جنسی بے راہ روی کے انتہائی المناک اور دلخراش نتائج سامنے آتے ہیں اور ایسی ہی ایک کہانی سولہ سالہ لڑکی کے ناجائز تعلقات کی ہے جس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی بچی کو ملزمہ نے اپنے گھر کے صحن میں ہی گڑھا کھود کردبا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اس لڑکی کے اپنے ایک ہم عمر دوست کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جس کے نتیجہ میں یہ حاملہ ہوگئی لیکن والدین کو اس معاملہ سے مکمل طور پر بے خبر رکھا۔ پولیس کو کسی نے اطلاع دی کہ نوعمر لڑکی نے ایک بچی کو جنم دے کر اپنے گھر میں دبا دیا ہے۔ جب اہلکار تحقیق کیلئے گزشتہ سال لڑکی کے گھر پہنچے تو اس کے والدین اپنی بچی کے متعلق حمل اور پیدائش کی باتیں سن کر حیران رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے سے مکمل طور پر بے خبر ہیں۔ لڑکی گھر پر موجود نہ تھی اور اس کے کمرے کی تلاش کے دوران ایک خون آلود تولیے کے سوا کچھ نہ مل سکا۔ پولیس کو گھر کی مکمل تلاشی کیلئے وارنٹ کی ضرورت تھی جس کیلئے اہلکار عارضی طور پر گھر سے چلے گئے۔

اسی دوران لڑکی کے والد نے گھر کے پچھلے حصے میں تلاش شروع کی تو ایک جگہ نرم زمین کو کھودنے پر نومولود بچی کی لاش برآمد ہوگئی جس پر اس نے خود ہی پولیس کو واپس بلا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود کو جنم دینے والی لڑکی اور اس کے آشنا کے علاوہ بھی نصف درجن کے قریب لوگوں کو اس کے حاملہ ہونے کی خبر تھی بس اس کے والدین ہی اس معاملے سے بے خبر تھے۔

مزید : جرم و انصاف