کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکہ ،چارا فراد جاں بحق ،15زخمی

کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکہ ،چارا فراد جاں بحق ،15زخمی
کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکہ ،چارا فراد جاں بحق ،15زخمی

  



کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)کابل ایئرپورٹ کے گیٹ پر دھماکے سے چار افراد جان بحق جبکہ 15سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جوکہ کابل ائیرپورٹ کے سامنے واقع گول چکر پر بلاسٹ ہوا جس میں غیر ملکیوں کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ سیکیورٹی اہلکاروںنے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کئی افراد کو معمولی زخم آئے ہیں،زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی