ایف آئی اے نے نادرا کے افسر سمیت تین ملازموں کوغیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے نادرا کے افسر سمیت تین ملازموں کوغیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنا ...
ایف آئی اے نے نادرا کے افسر سمیت تین ملازموں کوغیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے غیرملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا پر نادرا کے دفتر پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار سمیت 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو شناختی کارڈز کے اجرا کی تحقیقات کے بعد کیماڑی میں واقع نادرا کے دفتر پرچھاپہ مارا گیا جس کے دوران ڈپٹی رجسٹرار سمیت 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادرا اہلکاروں نے 15 افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بنائے جن میں سے 4 افغان باشندے پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک چلے گئے جب کہ نادرا کو متعدد بار وضاحت کے لئے ایف آئی اے دفتر طلب کیا گیا اور جواب داخل نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے کارروائی کے دوران نادرا آفس ریکارڈ بھی تحویل میں لے کر تفتیشی دائرہ کار کو مزید وسیع کردیا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...