سندھ حکومت کا مدارس کے ساتھ نیا معاہدہ تشکیل دینے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا مدارس کے ساتھ نیا معاہدہ تشکیل دینے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا مدارس کے ساتھ نیا معاہدہ تشکیل دینے کا فیصلہ

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے مدارس کے ساتھ نیا معاہدہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔مختلف مکاتب فکرکے 25سے زائدعلماءکرام سے ملاقات کے بعد معاہدے کا متن تیا ر کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ تما م مدارس اپنا نصاب تشکیل دینے میں آزاد اورخود مختار ہونگے۔تمام مدارس بیرونی فنڈنگ کا حساب جمع کرانے کے بھی پابند ہونگے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام مدارس کو غیرملکی طلباءکی رجسٹریشن ضرور کرانی ہوگی اور مدارس اپنا سالانہ آڈٹ کرانے کے بھی پابندہونگے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...