یعقوب میمن کو بعد از پھانسی ایم اے کی دوسری ڈگری مل گئی

یعقوب میمن کو بعد از پھانسی ایم اے کی دوسری ڈگری مل گئی
یعقوب میمن کو بعد از پھانسی ایم اے کی دوسری ڈگری مل گئی

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک)یعقوب میمن کو بعد از شہادت ایک اور ایم اے کی ڈگری مل گئی۔ بھارت کی اندراگاندھی اوپن یونیورسٹی سے سیاسیات میں یہ ڈگری یعقوب میمن کو دی۔ انہوں نے سیاسیات میں ماسٹر کرنے کیلئے 2014ءمیں رجسٹریشن کروائی تھی۔ ڈگری یونیورسٹی کے ناگ پور سینٹر میں گزشتہ روز دی گئی جس میں یعقوب میمن کی ڈگری وصول کرنے کیلئے کوئی نہ آیا۔ اب یہ ڈگری ان کے گھر کے پتے پر بھجوادی جائے گی۔ یعقوب میمن نے 2013ءمیں انگلش میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ناگ پور سنٹر میں 8 اگست کو جن دو لاکھ کے قریب گریجوایٹس کو ایم اے کی ڈگریاں دی گئیں ان میں 30 جولائی کو پھانسی کی سزا پانے والے یعقوب میمن کی ڈگری کسی ذریعے سے ان کے گھر پہنچادی جائے گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...