افتخار چودھری نے اپنی جماعت کا منشور اور دستور تیار کرلیا

افتخار چودھری نے اپنی جماعت کا منشور اور دستور تیار کرلیا
افتخار چودھری نے اپنی جماعت کا منشور اور دستور تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اپنی سیاسی جماعت کا منشور اور دستور تیار کرلیا، 25 دسمبر کو نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے ساتھ ہی منشور اوردستور کا بھی اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔ خواتین کو 50 فیصد نمائندگی، نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی، آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے، ملک سے غربت کے خاتمے، امتیازی تعلیمی نظام کا خاتمہ، سمیت کئی اہم نکات کو منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔ خواتین کی تعلیم ضروری قرار دینے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہمیشہ سے جان چھڑانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ڈیموں کی تعمیر، ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنے اور قومی اسمبلی اور سینٹ میں رکنیت کیلئے مختص عمر میں کمی لائے جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان پارلیمنٹ کا حصہ بن سکیں۔نوجوانوں میں تعلیمی انفرادیت کو بھی اہمیت دی جائے گی۔