”اٹلی میں لوگوں کے بیمار ہونے پر پابندی“
روم (ویب ڈیسک) اٹلی کے ایک میئر نے ایک ایسے حکم نامے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت لوگوں کو بیمار ہونے سے روکا گیا ہے ۔ سیلیا نامی گاﺅں کے میئر ڈیوڈ زکشینیلا مقامی لوگوں کی صحت کو بہتر کرنے اور تیزی سے کم ہوتی آبادی کو روکنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے ’انعام اور سزا‘ کی پالیسی اختیارکی ہے۔ اس کے لئے انہوں نے اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لئے سہولیات کا استعمال کرنے والے افراد سے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا وعدہ کیا ہے اور ایسانہ کرنے والوں کے لئے جرمانے کا اعلان کیا ہے۔