قصور کیس حکومتی ناکامی، مجرموں کو کلمہ چوک میں پھانسی دی جائے: چودھری شجاعت

قصور کیس حکومتی ناکامی، مجرموں کو کلمہ چوک میں پھانسی دی جائے: چودھری شجاعت
قصور کیس حکومتی ناکامی، مجرموں کو کلمہ چوک میں پھانسی دی جائے: چودھری شجاعت

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قصور زیادتی کیس میں جو لوگ ملوث ہیں ان پر جرم ثابت ہوجائے تو ان کو کلمہ چوک لاہور میں سرعام پھانسی دی جائے کیونکہ جب تک مجرموں کو سزا نہیں ملے گی زیادتی کا نشانہ بنائے گئے بچوں کے والدین تڑپتے رہیں گے۔ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو پپو کیس کی طرح نشان عبرت بنادیا جائے۔ انہوں نے سانحہ قصور کو حکومت کی ناکامی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کیے تحفظ کیلئے پنجاب میں چودھری پرویز الہٰی حکومت کی جانب سے قائم کردہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو ان کے دور کی طرح فعال کیا جائے۔ یہ صرف نمائش کیلئے نہیں بنایا گیا تھا بلکہ اس کا ایک موثر چارٹر ہے جس پر عمل کیا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کے دران صحافیوں کے سوالات کے جواب میں مزید کہا کہ ضیاءالحق مرحوم کے دور میں پپو زیادتی کیس کے مجرم کو چوبرجی چوک لاہور میں پھانسی پر لٹکایا گیا تھا جس کے بعد سالوں تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ ایسے واقعات کی مذمت سے کچھ ہوگا، نہ ہی انکوائریوں یا جوڈیشل کمیشن سے کچھ حاصل ہوگا، ایسا گھناﺅنا جرم کرنے والون پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلا کر فوری انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قاعدے اور قانون کی باتیں کرنے والوںکے اپنے بچوں کے ساتھ خدانخواستہ اگر ایسا ہو تو پھر قاعدہ اور قانون کہاں جائے گا۔

مزید : لاہور


loading...