گورداسپور، مقبوضہ کشمیر واقعات میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش کی تیاریاں

گورداسپور، مقبوضہ کشمیر واقعات میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت کی پاکستان کے ...
گورداسپور، مقبوضہ کشمیر واقعات میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش کی تیاریاں

  



لاہور (ویب ڈیسک) گورداسپور اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات میں پاکستان پر جھوٹا الزام لگانے کے بعد ناکامی کا سامنا کرنے پر انڈین حکومت نے پاکستان کے خلاف نئے پراپیگنڈا کی تیاریاں شروع کردیں۔ 15 اگست کو اپنے یوم آزادی پر دہشت گردی خدشات کے حوالے سے پہلے ہی میڈیا میں یہ چیزیں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ 15 اگست یا اس کے قریب پاکستان کی طرف سے دہشت گرد انڈیا میں داخل ہوکر دہشت گردی کرسکتے ہیں۔ یہ جعلی الرٹ اور خبریں بھارتی حکومت، را اور ان کی دیگر ایجنسیاں میڈیا میں پھیلا رہی ہیں۔ مقامی اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق اب انڈیا کے اندر خود کوئی واقعہ کرواکر پاکستان پر الزام لگادیا جائے گا اور کہا جائے گا اس کی تو ہم نے پہلے ہی رپورٹ جاری کردی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس نئی سازش میں انڈیا انٹرنیشنل میڈیا کو بھی شامل کرے گا اس حوالے سے اجیت دول جو کہ بھارتی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ہیں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس ساری سازش کو لے کر چلے گی۔ مقامی اخبار کے مطابق 14 اگست سے پہلے یہی بھارتی ٹیم پاکستان کے اندر بھی دہشتگردی کروانے کیلئے کام کررہی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کرنے کیلئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ، پاکستانی پرچم، مختلف وزنٹنگ کارڈ اور دیگر ایسی چیزیں جس سے یہ ثابت کیا جائے کہ دہشت گرد پاکستانی تھے، بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...