پیپلز پارٹی سے اپنا حساب لیں گے ،رینجرز کو پورے صوبے میں اختیارات دئیے جائیں،ایم کیوایم

پیپلز پارٹی سے اپنا حساب لیں گے ،رینجرز کو پورے صوبے میں اختیارات دئیے ...
پیپلز پارٹی سے اپنا حساب لیں گے ،رینجرز کو پورے صوبے میں اختیارات دئیے جائیں،ایم کیوایم

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جمہوریت کیلئے بڑی باتیں ہوتی ہیں مگر ایم پی اے کو کوئی سنتانہیں ہے ۔وزیر اعلی خود بھی ایم پی اے ہیں مگر ہمیں انہوں نے بادشاہ کی طرح اپنے درباریوں کے ذریعے نکال دیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماءخواجہ اظہار الحسن نے وزیر اعلی نے کس قانون اور قاعدے کے تحت ہماری بات سننے سے انکار کیا۔وزیر اعلی بتائیں اگر ہمیں اسمبلی میں نہیں بولنے دیں گے تو ہم کہاں بولیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں یہ بادشاہانہ نظام نہیں چلنے دیں گے آپ کو اپنا طرز حکمرانی تبدیل کرنا ہوگاآپ کو اب عوام کی آواز سننا ہوگی۔خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ رینجرز کو صرف کراچی میں ہی اختیارات کیوں دئیے جارہے ہیں رینجرز کو پورے صوبے میں کراچی جیسے اختیارات دئیے جائیں۔ایم کیوایم کے رہنماءسردار احمدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ہمارے ساتھ ظلم ہورہاہے ہمیں بتایا جائے ہم کس کے سامنے اپنا دکھڑا سنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکن ہاشم کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا،ہاشم بہت اچھی فطرت کامالک تھا جسے قتل کر دیاگیا۔ہاشم کے قاتلوں کو فوراگرفتار کیا جائے ۔ایم کیوایم کے رہنماءعظیم فاروقی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی سے اپنا حساب لیں گے اب ہم پیپلزپارٹی کا کچا چٹھا کھولیںگے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم لاشیں اٹھا رہے تھے تب قانون کہاں تھا؟۔

مزید : کراچی /اہم خبریں