’را‘بلوچستان میں مقامیوں کو اپنے ساتھ ملا کر کامیاب ہوئی ،لیکن اب مقامی ہمارے ساتھ ہیں

’را‘بلوچستان میں مقامیوں کو اپنے ساتھ ملا کر کامیاب ہوئی ،لیکن اب مقامی ...
’را‘بلوچستان میں مقامیوں کو اپنے ساتھ ملا کر کامیاب ہوئی ،لیکن اب مقامی ہمارے ساتھ ہیں

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن نے کہاہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘اور این ڈی ایس اس لیے کامیاب ہوئی کیونکہ وہ مقامیوں کو اپنے ساتھ ملاتے تھے لیکن اب مقامی پاکستان کے ساتھ ہیں بھارتی ایجنسی اپنے ایجنڈوں میں کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔

تفصیلات کے مطابق شیر افگن کا کہناتھا کہ کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا کو پاکستان کیخلاف پراپیگنڈ کیلئے استعمال کرتی رہی تھیں ،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہترہے ،ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کر لیا جائے گاجبکہ ہتھیار نہ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔انہو ںنے کہا کہ ڈاکٹر نذر کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن تصدیق نہیں ہوئی۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں