پاکستان سمیت بھارت ،افغانستان اور تاجکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان سمیت بھارت ،افغانستان اور تاجکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان سمیت بھارت ،افغانستان اور تاجکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں سمیت بھارت ،افغانستان ناجسکستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق امریکن جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت6.7ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 200کلومیٹرگہرائی میں ہے ۔

پاکستان کے صوبے پنجاب ،سندھ ،کے پی کے اور گلگت بلتستان سمیت بھارت،افغانستان،تاجکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور ان کا دورانیہ تقریبا 30 سیکنڈ تھاتاہم تاحال پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں سے کسی بھی قسم کے جانی ومالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔۔ضلعی حکومت کی جانب سے ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیاگیاہے او ر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔مقامی ذرائع کا کہناہےتھا کہ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگو ں میں خوف ہراس پھیل گیا جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے .

مریکی جیولوجیکل سروے کا کہناہے کہ زلزلوں کی شدت 7عشاریہ سے کم تھی جس کے باعث آفٹر شاکس آنے کا خطرہ کم ہے ۔

مزید : ماحولیات /Headlines


loading...