ایم کیوایم کو آصف زرادی کیخلاف قرارداد نہیں لانے دوں گا:وزیر اعلی قائم علی شاہ

ایم کیوایم کو آصف زرادی کیخلاف قرارداد نہیں لانے دوں گا:وزیر اعلی قائم علی ...
ایم کیوایم کو آصف زرادی کیخلاف قرارداد نہیں لانے دوں گا:وزیر اعلی قائم علی شاہ

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے ایم کیوایم کے رہنماﺅں کی طرف سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے  کہا کہ میں پرانا پارلیمنٹیرین ہو ں ایم کیوایم کو آصف زرادی کیخلاف قرارداد نہیں لانے دوں گا۔

ایم کیوایم رہنماؤں کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے  وزیراعلیٰ نے کہاکہ  کمیشن کے حکم پرایم کیوایم کے کارکن ہاشم کیخلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ،ایم کیوایم کو کہا کہ ایک دن ٹھہر جاﺅ، میں نے پولیس کو ہاشم کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ،تحقیقات سب کے سامنے لائیں گے اور اسمبلی میں جواب دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے الطاف حسین کے مد مقابل آصف زرداری کیخلاف قرارداد لائی ، وہ سب سمجھتے ہیں ، ایم کیوایم کو ایسے نہیں کھیلنے دیں گے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...