قصور ویڈیو سکینڈل کیخلاف سینٹ میں قرارداد متفقہ طورپر منظور

قصور ویڈیو سکینڈل کیخلاف سینٹ میں قرارداد متفقہ طورپر منظور
قصور ویڈیو سکینڈل کیخلاف سینٹ میں قرارداد متفقہ طورپر منظور

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور ویڈیو سکینڈل کے خلاف ایم کیوایم کی قرارداد سینٹ نے متفقہ طورپر منظور کرلی ہے اور ایوان نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ متاثرین کو انصاف فراہم کیاجائے جبکہ چیئرمین سینٹ نے بچوں کے تحفظ کیلئے تجاویز مانگ لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے قصور میں بچوں سے جنسی زیادتیوں کے خلاف مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا۔ قرارداد کے متن میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ اس سانحے میں ملوث مجرموں کو سخت سے سخت سزادی جائے اور انصاف کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں ۔

چیئرمین سینٹ نے بھی واقعہ کی مذمت کی اور بچوں کے تحفظ کے لیے تجاویز مانگ لیں ۔

مزید : اسلام آباد


loading...