عدالت نے قصور واقعہ کے پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی

عدالت نے قصور واقعہ کے پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی
عدالت نے قصور واقعہ کے پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی

  



قصور (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے قصور زیادتی سکینڈل کے پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت مسترد کردی ہے جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو حراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے آج صبح قصور واقعہ کے پانچ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزمان نے عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے اپیل دائر کی جسے عدالت نے مسترد کردی اور پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیاہے ۔قصور زیادتی واقعہ میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں عتیق الرحمان،شفیق احمد،تنزیل الرحمان سمیت دو اور ملزمان شامل ہیں ۔

مزید : قصور /اہم خبریں