ایم کیو ایم لائرز ونگ پنجاب اور25ٹکٹ ہولڈرزکاپارٹی سے علیحدگی کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم لائرز ونگ پنجاب اور25ٹکٹ ہولڈرزنے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لائرز ونگ کے رہنماﺅں اور زونل انچارج پنجاب مقصود اعوان نے کہاکہ الطاف حسین کے ملک دشمن بیانات کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔الطاف حسین نے بھارت سے مدد مانگ کر ملک کیساتھ غداری کی ۔الطا ف حسین کی ملک دشمنی واضح ہو گئی ہے اسلئے پارٹی سے علیحدہ ہورہے ہیں۔مقصود اعوان قومی اسمبلی حلقہ این اے 120لاہورسے ایم کیوایم کے امیدوار تھے۔