زمبابوے کے بعد آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں :شہریار خان

زمبابوے کے بعد آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں :شہریار خان
زمبابوے کے بعد آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں :شہریار خان

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہاہے کہ زمبابوے کے بعد دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ہانگ کانگ ،عمان ،آئرلینڈ ،سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں اور اگلے دو ہفتوں میں ٹیموں کا پاکستان آنے کا معاملہ واضح ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہے ،غیر ملکی ٹیمیں کراچی میں بھی کھیلنے کیلئے تیار ہیں لیکن ٹیمیں کراچی سے لاہورمیں کھیلنے پر خود کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں ،بھارت سے بھی بات چیت چل رہی ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئے راضی ہے لیکن حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورتی صورتحال مزید بہتر ہو گئی ہے اور آنے والے 12مہینوں میں سیکیورٹی صورتحال اور مزید بہتر ہو جائے گی ۔ان کا کہناتھا کہ فل ممبر ز کو بار بار پاکستان آنے کیلئے نہیں کہیں گے ان کو خودفیصلہ کرنا ہوگا ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...