یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کا دل کرے گا کہ ابھی فوراً اپنے ہاتھ دھونے لگ جائیں

یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کا دل کرے گا کہ ابھی فوراً اپنے ہاتھ دھونے لگ جائیں
یہ خبر پڑھنے کے بعد آپ کا دل کرے گا کہ ابھی فوراً اپنے ہاتھ دھونے لگ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ اگر لوگ اپنے ہاتھ دھونے کی عادت اپنا لیں تو وہ کئی طرح کی بیماریوںاور وائرس جیسے نزلہ وزکام،کھانسی ،پیٹ کی خرابی اور بخار سے بچ سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ساﺅتھ ایمپٹن کے پروفیسر پال لیٹل کا کہنا ہے کہ ہاتھ دھونے سے خطرناک بیماریوں سے بچنے کا امکان 14فیصد بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کاروں نے جنوری 2011ءسے مارچ2013ءکے درمیان 16ہزار لوگوں کا مطالعہ کیا اور ایک کمپئین کے ذریعے بتایا ہے کہ انتہائی سادہ طریقے سے ان بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔تحقیق میں لوگوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیاگیا اور16ہفتوں میں یہ نتائج سامنے آئے کہ جن لوگوں نے کمپئین کو فالو کیا تھا اور ہاتھ دھوئے تھے کو سانس کی بیماری کے ایک یا دو مسائل دیکھنے کو ملے جبکہ جن لوگوں نے ایسانہ کیا انہیں صحت کے مسائل کا زیادہ سامنا رہا۔اسی طرح یہ بات بھی دیکھنے کو ملی کہ جو لوگ زیادہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں ان میں نزلہ و زکام کا امکان بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں وہ اپنا زیادہ وقت تنہائی میں گزارتے ہیں اور لوگوں سے میل ملاپ نہیں رکھتے جس کی وجہ سے ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے وہ بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -