ورزش کو بھول جائیں ،چربی پگھلانی ہے تو اس پوزیشن میں لیٹنا شروع کر دیں

ورزش کو بھول جائیں ،چربی پگھلانی ہے تو اس پوزیشن میں لیٹنا شروع کر دیں
ورزش کو بھول جائیں ،چربی پگھلانی ہے تو اس پوزیشن میں لیٹنا شروع کر دیں

  



نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو وزن کم کرنے کی خواہش ہے لیکن ورزش یا کھانا چھوڑنے کو دل نہیں تو پریشان نہ ہوں کیونکہ ایک جاپانی ماہر فوکوسٹوڈزی نے وزن کم کرنے کا جادوئی طریقہ بتایا ہے۔یہ انتہائی آسان طریقہ ہے جسے لوگ بآسانی گھروں میں اپنا سکتے ہیں۔اس کا کہناہے کہ پیٹ پر چربی ہمارے بیٹھنے کی عادات کی وجہ سے آجاتی ہے لیکن اگر ایک مخصوص انداز میں لیٹا جائے تو جسم کی اضافی چربی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

ایک تولیے کو گول تہہ کرلیں اور اسے کسی دھاگے یا ڈوری سے باندھ لیںاوراب فرش پر لیٹ جائیں۔اس تولیے کو اپنی کمر کے درمیان لے آئیں اور خود سونے والی پوزیشن میں لیٹ جائیں۔اس چیز کا دھیان رہے کہ تولیے کی موٹائی آپ کی کمر سے زیادہ ہو۔اب اپنے پاﺅں کو اس حد تک کھولیں کہ آپ کے دونوں پاﺅں کے انگوٹھے ملانے میں تھوڑی سی دقت ہو۔اپنے ہاتھوں کے ساتھ بھی وہی کریں اور انہیں کانوں کے پاس لے آئیں اور کوشش کریں کہ آپ کے دونوں ہاتھوں کی سب سے چھوٹی انگلی ملے۔دیکھنے میں آپ کو یہ ایک عام سی ورزش لگتی ہے لیکن یہ انتہائی مفید اور بہترین نتائج دینے والا ٹوٹکا ہے۔آپ کو چاہیے کہ دن میں تین بار 5منٹ کے لئے یہ طریقہ آزمائیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...