وہ تاریخ جو ایپل اور آئی فون کے دیوانوں کو اچھی طرح یاد کر لینی چاہیے

وہ تاریخ جو ایپل اور آئی فون کے دیوانوں کو اچھی طرح یاد کر لینی چاہیے
وہ تاریخ جو ایپل اور آئی فون کے دیوانوں کو اچھی طرح یاد کر لینی چاہیے

  



سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) اگر آپ بھی ایپل آئی فون کو پسند کرنے والوں میں شامل ہیں تو 9 ستمبر کی تاریخ کو اپنی ڈائری میں نوٹ کرلیں کیونکہ ٹیکنالوجی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل کا تازہ ترین سمارٹ فون iPhone6s اسی تاریخ کو لانچ کیا جارہا ہے۔

مزیدپڑھیں:وہ خطرناک ترین وائرس جو صرف آواز کے ذریعے آپ کے کمپیوٹر میں داخل ہو سکتاہے،ایسا کیسے ممکن ہے؟حیرت انگیز حقیقت جانئے

ویب سائٹ Buzzfeed نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی فون کے نئے ورژن کے ساتھ ایپل ٹی وی کا اپ ڈیٹڈ ورژن بھی ستمبر کے آغاز میں ہی منظر عام پر آئے گا۔ نئے آئی فون میں اپ گریڈڈ TouchID بھی شامل ہوسکتا ہے جس کے ذریعے Apple Pay ادائیگی کا نظام اور بھی محفوظ ہوجائے گا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سام سنگ اور LG کے مقابلے میں Retina Display کی ٹیکنالوجی کو ختم کرکے نئی ہائی ریزولوشن سکرین بھی متعارف کروائی جائے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...