پٹرول صارفین کیلئے زبر دست خوشخبری،نیا ریکارڈ بن گیا ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ناقابل یقین حد تک کم ہو گئی
ہانگ کانگ سٹی (نیوز ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا ہے اور سپلائی میں اضافے کے خدشات کے پیش نظر اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مزید کمی کے ساتھ مارچ سے اب تک کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
ستمبر ڈیلوری کیلئے یو ایس بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 43.87 ڈالر سے کم ہوکر 43.57 ڈالر (تقریباً 4,435 پاکستانی روپے) پر آگئی ہے، جو کہ 17 مارچ کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ ماہ ستمبر کیلئے برینٹ کروڈ کی تجارت 48.25 ڈالر پر ہورہی تھی جبکہ جمعے کے روز اس کا اختتام 48.61 ڈالر پر ہوا۔
بیکر ہیوز کی جمعے کی رپورٹ کے مطابق امریکی تیل کے کنوﺅں کی تعداد میںتین ہفتوں سے مسلسل اضافہ جاری تھا، جس کے بعد عالمی پیمانے پر تیل کی سپلائی میں اضافے کا تاثر زور پکڑگیا اور قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مغربی طاقتوں کے معاہدے کے بعد ایران کی طرف سے بھی تیل کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے، تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیمOPEC پہلے ہی سپلائی کم کرنے سے انکار کرچکی ہے، جبکہ امریکا کی طرف سے بھی پیداوار میں اضافے کی خبریں آرہی ہیں۔ ان تمام عوامل کی بناءپر ماہرین نے پیشن گوئی کی ہے کہ سال 2015ءمیں تیل کی قیمت میں اضافے کی توقع نہیں، البتہ مزید کمی ہوسکتی ہے۔