عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ایک ہی خاندان کے 4 پاکستانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے 4افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے عمرہ کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ سے ریاض جانے والے خاندان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے دوران 3 افراد محفوظ رہے اور جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیں ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پاکستان بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور پاکستانی سفارت خانے میں اس حوالے سے پاکستان رابطہ بھی کیا جا رہا ہے ۔