انٹرنیٹ پر تعارف، پہلی ملاقات اور پھرآدمی نے خاتون کو لوٹ لیا، یہ آدمی کوئی چور نہیں تھا بلکہ اس حرکت کے پیچھے چھپی ایسی وجہ کہ آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

انٹرنیٹ پر تعارف، پہلی ملاقات اور پھرآدمی نے خاتون کو لوٹ لیا، یہ آدمی کوئی ...
انٹرنیٹ پر تعارف، پہلی ملاقات اور پھرآدمی نے خاتون کو لوٹ لیا، یہ آدمی کوئی چور نہیں تھا بلکہ اس حرکت کے پیچھے چھپی ایسی وجہ کہ آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

  



بیجنگ (نیوز ڈیسک) آن لائن محبت کے افسوسناک انجام کی داستانیں آئے روز سامنے آتی ہیں لیکن چین سے آنے والی خبر کچھ زیادہ ہی افسوسناک اور دردناک ہے۔ چائنا نیوز سروس کے مطابق صوبہ زی جیانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون شی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا محبوب پہلی ملاقات میں ہی اسے لوٹ کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے جب شکایت کے دور وز بعد ہو نامی شخص کو گرفتار کیا تو اس نے خاتون کو لوٹنے کی وجہ بتاکر سب کو حیران کردیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس کی خاتون کے ساتھ سوشل میڈیا پر ملاقات ہوئی تھی اور کچھ عرصے بات چیت کے بعد انہوں نے ایک مقامی چائے خانے میں ملاقات کا پروگرام بنایا۔ ملزم نے بتایا کہ خاتون کی شکل انٹرنیٹ پر دی گئی شکل سے بہت مختلف تھی اور اسے رنج ہو رہا تھا کہ اس بدصورت خاتون پر بلاوجہ رقم ضائع کی، اور یہی سوچ کر خرچ کی گئی رقم کی واپسی کے بارے میں سوچنے لگا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ ملاقات کے سلسلے میں 100 یوان تک خرچ کرچکا تھا اور جب وہ دونوں واک کررہے تھے تو اس نے اچانک فیصلہ کیا اور خاتون کا پرس چھین کر فرار ہوگیا۔

اس کا کہنا تھا کہ پرس سے 70 یوان برآمد ہوئے جس سے اس کا خرچہ کافی حد تک واپس آگیا۔ محبوبہ کی اصل شکل دیکھ کر مایوس ہونے اور اپنی رقم واپس لینے کیلئے پرس چھیننے والے گھٹیا عاشق کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...