نوکیا ایک بار پھر موبائل فون کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

نوکیا ایک بار پھر موبائل فون کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار
نوکیا ایک بار پھر موبائل فون کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک دہائی قبل تک موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی نوکیا نے ایک بار پھر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور کمپنی کی انتظامیہ اس کوشش میں مصروف ہے کہ سمارٹ فونز کی دنیا میں تہلکہ مچانے کیساتھ ساتھ معروف کمپنیوں ایپل اور سام سنگ کے ساتھ مقابلہ بازی بھی کی جائے۔

یورپی ملک فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنی نوکیا، ایک دہائی قبل عالمی موبائل فون انڈسٹری کی لیڈر سمجھی جاتی تھی لیکن سام سنگ اور ایپل نے سمارٹ فونز متعارف کروا کر اِس انڈسٹری میں ایسا انقلاب برپا کیا کہ کئی بڑے بڑے نام اس ریلے میں بہہ گئے اور اب نوکیا کمپنی کی انتظامیہ کوشش کر ری ہے کہ جدید موبائل فونز کے ساتھ انڈسٹری میں دھماکہ خیز واپسی کی جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوکیا کی موجودہ انتظامیہ نے سافٹ ویئر ماہرین کو بھرتی کرنے کے بعد نئی پراڈکٹس کے آزمائشی سلسلے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

انتظامیہ بین الاقوامی منڈی میں سیلز پارٹنر کی تلاش میں بھی ہے اور منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ مستقبل قریب میں موبائل فون کے شائقین کو نئی مصنوعات کی جانب راغب کیا جا سکے۔ 2013 میں نوکیا کمپنی نے اپنا موبائل فونز کا بزنس مائیکرو سافٹ کو بیچ دیا اور ٹیلی کام نیٹ ورک آلات پر توجہ مرکوز کر دی تھی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوکیا فوری طور پر موبائل فون سیکٹر میں داخل نہیں ہو سکتا کیونکہ مائیکروسافٹ کے ساتھ ہونے والی سابقہ ڈیل کے تحت یہ کمپنی موبائل فون سیکٹر میں سن 2016ءسے قبل داخل نہیں ہو سکتی تاہم اس معاہدے کے ختم ہوتے ہی اس انڈسٹری میں تہلکہ مچانے کی تیاری شروع کی جا چکی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...