ہائی کورٹ :بھارتی فلم ’فینٹم کی نمائش روکنے کی درخواست پر نوٹس جاری

ہائی کورٹ :بھارتی فلم ’فینٹم کی نمائش روکنے کی درخواست پر نوٹس جاری
ہائی کورٹ :بھارتی فلم ’فینٹم کی نمائش روکنے کی درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلم ”فینٹم“ کی نمائش روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اگست کو جواب طلب کر لیا،مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے امیر جماعةالدعوة پاکستان حافظ محمد سعید کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی فلم ”فینٹم“ پاکستان مخالف ہے‘ اس فلم میں وطن عزیز پاکستان اور حافظ محمد سعید کے خلاف پراپیگنڈہ اور نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ،بھارتی ”فلم فینٹم“ بظاہر انڈیا میں ہونے والے ممبئی حملوں اور دنیامیں دہشت گردی کے موضوع پر بنائی گئی ہے تاہم اس کی آڑمیں پاکستان کے خلاف غلیظ پراپیگنڈہ کیا گیا ہے ،اس فلم کی پاکستان میں نمائش روکنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے بھارتی فلم ”فینٹم“ کی نمائش روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اگست کو جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -