پیپلز پارٹی کے شوکت اللہ بنگش جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد

پیپلز پارٹی کے شوکت اللہ بنگش جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد
پیپلز پارٹی کے شوکت اللہ بنگش جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سینیٹرسیف اللہ بنگش کے بیٹے شوکت اللہ بنگش کو15روزی جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔نیب پنجاب نے ملزم شوکت اللہ بنگش کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کرکے موقف اختیارکیاکہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع قصر ذوق شادی ہال کی اربوں روپے کی زمین کی خریداری کے اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سیف اللہ بنگش کا بیٹاشوکت اللہ مقدمہ میں نامزد ہے جبکہ اسی مقدمہ میں جسٹس (ر)ملک قیوم اور سینیٹر گلزا ر کے بیٹوں سمیت اہم سیاسی شخصیات شامل تھیں، مقدمہ میں ملوث 19 افراد اپنے حصے کی رقم ادا کر چکے تھے لیکن شوکت اللہ بنگش پر ساڑھے 5 کروڑ سے زائد رقم واجب الادا تھی اور وہ نیب کو کافی عرصے سے مطلوب تھے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ مزید تفتیش کے لئے شوکت اللہ کو جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیاجائے عدالت نے ملزم کو15روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے۔

مزید : لاہور