ایک ائیرکنڈیشنر، عرب میاں بیوی اور پھر۔۔۔ انتہائی افسوسناک انجام

ایک ائیرکنڈیشنر، عرب میاں بیوی اور پھر۔۔۔ انتہائی افسوسناک انجام
ایک ائیرکنڈیشنر، عرب میاں بیوی اور پھر۔۔۔ انتہائی افسوسناک انجام

  



اومان (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کا موسم شدت اختیار کرجائے تو ائیرکنڈیشنر کا استعمال مجبوری بن جاتا ہے، اگرچہ اس سہولت کا استعمال بھاری مالی اخراجات کی صورت میں نکلتا ہے، مگر یہ اس کا واحد نقصان نہیں۔ اردن میں پیش آنے والے ایک واقعے سے معلوم ہوا ہے کہ ائیرکنڈیشنر کا استعمال جیب پر بھاری پڑنے کے علاوہ گھر اجڑنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اخبار ’’امارات الیوم‘‘ کے مطابق اردن کے ایک جوڑے میں ائیرکنڈیشنر کے استعمال پر تلخی ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی طرح بھڑک اٹھی۔ اخبار کے مطابق شوہر کا اصرار تھا کہ رقم بچانے کیلئے ائیرکنڈیشنر بند کردیا جائے مگر بیگم نے اس بچت سکیم سے بھرپور اختلاف کرتے ہوئے ائیرکنڈیشنر بند کرنے سے صاف انکار کردیا۔ جب جھگڑا شدت اختیار کرگیا تو دونوں نے اپنے اپنے خاندانوں کو بھی بلالیا اور یوں یہ لڑائی میاں بیوی سے بڑھ کر دو خاندانوں کی لڑائی میں بدل گئی، جس کا افسوسناک انجام طلاق کی صورت میں نکلا۔

اطلاعات کے مطابق طلاق ہونے کے بعد ائیرکنڈیشنر بند ہوگیا اور دونوں پارٹیوں کوبھی گھر برباد کرنے کے بعد سکون آگیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...