سعودی عرب نے حج کے خواہشمندوں کو سب سے اہم سہولت فراہم کر دی

سعودی عرب نے حج کے خواہشمندوں کو سب سے اہم سہولت فراہم کر دی
سعودی عرب نے حج کے خواہشمندوں کو سب سے اہم سہولت فراہم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد / بیوروچیف) سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے آن لائن اندراج کا سلسلہ یکم ذی العقدہ 1436ھ اتوار کی صبح کو کردیا گیا جو پیر یکم ذی الحجہ 1436ھ تک جاری رہے گا۔
اس کے بعد حج اداروں کو داخلی عازمین کے ساتھ معاہدوں کو موقع دیا جائے گا۔ معاہدے کے اصول و ضوابط مقرر کردئیے گئے ہیں۔ وزارت نے آن لائن معاہدے کے مضمون کی منظوری دیدی ہے جو عازم حج حج مقررہ پیکج کی رقم ادا کردے گا اس کا معاہدہ موثرہوجائے گا۔ اس کے لئے فریقین میں سے کسی کے بھی دستخط لازمی نہیں ہوں گے، وزارت نے خبردار کیا کہ کوئی بھی مقررہ پیکج سے زیادہ رقم ادا نہ کرے۔