روس میں ماسٹرز آف دی ایئر ڈیفنس بیٹل،پاکستانی فورسز کامہارت کا شاندار مظاہرہ

روس میں ماسٹرز آف دی ایئر ڈیفنس بیٹل،پاکستانی فورسز کامہارت کا شاندار مظاہرہ
روس میں ماسٹرز آف دی ایئر ڈیفنس بیٹل،پاکستانی فورسز کامہارت کا شاندار مظاہرہ

  



ماسکو(اے این این) روس میں ہونے والے دی ماسٹرز آف ائر ڈیفنس بیٹل 2015ء کے مقابلے میں پاکستان سمیت 6 ممالک کی فورسز نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنوبی روس کے فائرنگ رینج میں ہونے والا ماسٹرز آف ائر ڈیفنس بیٹل کونٹیسٹ انٹرنیشنل آرمی گیمز کا حصہ ہے۔

گیمز میں 17ممالک شرکت کررہے ہیں، لیکن نیٹو کا کوئی رکن شریک نہیں ہے۔ ایئرڈیفنس بیٹل میں روس، چین، بیلاروس، پاکستان، وینزویلا اور مصر کے فوجی یونٹوں نے حصہ لیا۔ فوجی جوانوں نے ہلکے طیارہ شکن سسٹمز کے ذریعے فضا میں تیزی سے حرکت کرتے ہوئے اہداف اور اچانک نمودار ہونے والے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...