روس اور چین بھاری ہیلی کاپٹر ڈیزائن کریں گے

روس اور چین بھاری ہیلی کاپٹر ڈیزائن کریں گے
روس اور چین بھاری ہیلی کاپٹر ڈیزائن کریں گے

  



ماسکو (اے پی پی) روس اور چین بھاری ہیلی کاپٹر ڈیزائن کرنے کے سمجھوتے پر رواں سال کے آخر میں دستخط کریں گے۔ روسی میڈیا کے مطابق وزارت صنعت و تجارت کے نائب سربراہ آندرے بوگنسکی نے بتایا اس وقت دو دستاویزات، بین الحکومتی اتفاق نامہ اور تجارتی معاہدہ کی تیاری کا کام ہو رہا ہے، ان دونوں پر سال کے آخر میں دستخط کر دیے جائیں گے۔ روس اور چین نے گذشتہ نومبر میں بھاری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کو مشترکہ طور پر تیار کرنے پر اتفاق ظاہرکیاتھا ۔

مزید : بین الاقوامی