گورداسپور، مقبوضہ کشمیر واقعات میں ناکامی، بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش کی تیاریاں

گورداسپور، مقبوضہ کشمیر واقعات میں ناکامی، بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور ...
گورداسپور، مقبوضہ کشمیر واقعات میں ناکامی، بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش کی تیاریاں

  



نئی دہلی (آئی این پی) گورداسپور اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات میں پاکستان پر جھوٹا الزام لگانے کے بعد ناکامی کا سامنا کرنے پر بھارتی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے خلاف نئے پراپیگنڈا کی تیاریاں شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے 15 اگست کو اپنے یوم آزادی پر دہشت گردی خدشات کے حوالے سے پہلے ہی میڈیا میں یہ جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں کہ 15 اگست یا اس کے قریب پاکستان کی طرف سے دہشت گرد بھارت میں داخل ہوکر دہشت گردی کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف اپنے یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے داخل ہوکر کاروائیاں کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گورداسپور اور ادھم پور میں دہشت گرد حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا تاہم بھارت کوئی بھی الزام ثابت نہیں کر سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس نئی سازش میں انڈیا انٹرنیشنل میڈیا کو بھی شامل کرے گا اور اس حوالے سے اجیت دول جو کہ بھارتی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ہیں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس ساری سازش کو لے کر چلے گی۔

مزید : بین الاقوامی