پنجاب یونیورسٹی میں ڈینگی لاروا برآمد

پنجاب یونیورسٹی میں ڈینگی لاروا برآمد
پنجاب یونیورسٹی میں ڈینگی لاروا برآمد

  



لاہور (خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی میں ڈینگی لاروا (مچھر) کے خلاف کام کرنے والی سرویلنس (چھاپہ مار ) ٹیم نے ڈینگی لاروا برآمد کر لیا ہے۔ ڈینگی مچھر کے خلاف کام کرنے والی ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں گزشتہ روز ڈینگی لاروا کی تلاش میں انسپیکشن کی۔

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کی زرعی زمین کے قریب سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ برآمد ہونے والے یہ ڈینگی مچھر ہے یا کوئی اور مچھر ہے۔ لیبارٹری کے رزلٹ کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔

مزید : لاہور


loading...