ایگزیکٹو گروپ نے DHA اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا
ایگزیکٹو گروپ کے ممبران نے بتایاہمارا گروپ خاصا غیر سیاسی تھا افسوس کے DHA میں چاروں اطراف پھیلی مایوسی نے اپنے منشور کو تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔ DHA میں رئیل اسٹیٹ برادری ذلیل ہو رہی ہے سابقہ اور موجودہ قیادت ذاتی مفادات سے آگے نہیں بڑھ رہی DHA میں بڑے قابل نڈر لوگ موجود ہیں ایگزیکٹو گروپ نوجوان قیادت لائے گا اس کے لئے ہر فرد کے پاس جائیں گے باوقار جرات مند بے خوف قیادت متعارف کرائیں گے۔
***