ترکی سمیت مختلف ممالک سے 100 مشاق طیاروں کے آرڈر مل چکے: رانا تنویر حسین

ترکی سمیت مختلف ممالک سے 100 مشاق طیاروں کے آرڈر مل چکے: رانا تنویر حسین
ترکی سمیت مختلف ممالک سے 100 مشاق طیاروں کے آرڈر مل چکے: رانا تنویر حسین

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ترکی سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے اب تک 100 مشاق طیارے لینے کے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں‘ پاکستان میں تیار ہونے والے اسلحہ کی کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجارت نہیں ہو رہی ہے، ہمارے پاس تیار ہونے والے اسلحہ کا کوئی غلط استعمال نہیں ہورہا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے اجلاس میں غیر ریاستی عناصر کے پاس اسلحہ کی نوعیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے بتایا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز میں تیار ہونے والا اسلحہ جدید اور عالمی معیار کا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والے اسلحہ کی کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجارت نہیں ہو رہی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل اسلحہ لائسنسگ کے اجراء سے ملک کے اندر استعمال ہونے والے اسلحہ کی تعداد اور نوعیت کا تعین ہوجائیگا۔ چھوٹے ہتھیاروں کی برآمدات 20سے 25ملین روپے تھی لیکن تین برسں کے دوران برآمدات 100 ملین سے بھی بھی بڑھ چکیں ہیں‘ مالی سال 2016-17ء میں برآمدات کا ہدف 150ملین حاصل کرنے کیلئے پی او ایف تیزی سے اپنا کام کر رہی ہے اور مسلح افواج کے علاوہ صوبائی حکومتوں اور قانون نافذکرنے والے ادارں کی ضروریات بھی پوری کر رہے ہیں ۔ خسارے میں ملنے والی شپ یارڈ کو منافع بخش ادارہ بنا دیا ہے‘اس وقت کراچی شپ یارڈ 4بلین منافع دے رہی ہے۔

روزانہ دہی کھانے کا ایک ایسا فائدہ سامنے آ گیاکہ جان کر آپ یہ عادت فوری طور پر اپنا لیں گے,تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ایم این اے نوید قمر نے کہا کہ اگر دنیا کے 110ممالک نے آرمز ٹریڈ ٹریٹی پر دستخط کر لئے ہیں تو پاکستان نے ابھی تک کیوں نہیں کئے جس پر کمیٹی کے چیئرمین نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے اس کا جواب وزارت خارجہ ہی دے سکتی ہے‘ اگر دفاعی پیداوار کے کسی بھی ادارے میں غیر ملکی آرڈر آتا ہے تو ہم وزارت خارجہ سے رجوع کرتے ہیں‘ آرمز ٹریڈ ٹریٹی کے حوالے سے پالیسی بنانا وزارت دفاعی پیداوار کا مینڈیٹ نہیں ہے جس پر کمیٹی کے چیئرمین سہیل منصور نے سیکرٹری وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام کو آئندہ اجلاس میں مدعو کرنے کیلئے خط لکھنے کی ہدایت دی۔

پی ٹی آئی ڈورے مون کارٹون پر پابندی کیوں چاہتی ہے؟ یہ تصاویر دیکھنے کے بعد بحث کی گنجائش ختم ہوجائے گی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

بزنس -