پاک فوج کا سب سے بڑا امتحان آگیا، روس، ایران اور چین سے مقابلے کا وقت ہوگیا
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج بیرون ممالک جنگی مشقوں میں جب بھی شامل ہوئی ہے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں لیکن اب روس میں اس کی مہارت کا بڑا امتحان ہے، جہاں کئی ممالک کی افواج عالمی جنگی مشقوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔
ویب سائٹ وائرڈ کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت کے قریب منعقد ہونے والے جنگی مشقوں میں چین، پاکستان اور ایران سمیت 17 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل آرمی گیمز کے دو ہفتوں پر مبنی مقابلوں کا آغاز ہفتے کے روز ٹینکوں کے مقابلوں سے ہوا۔ اس مقابلے میں ٹینک دشوار گزار راستوں سے گزرتے ہوئے اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ ان منفرد مقابلوں میں کیسے کیسے مناظر دکھائی دیتے ہیں، اس کا اندازہ آپ اس تصویر کو دیکھ کر کرسکتے ہیں جس میں ایک T-72B3 ٹینک ریت اور پانی کے مرغولے میں لپٹا نظر آتا ہے اور اس کی بیرل کیمرے کی جانب اٹھی نظر آتی ہے۔ یہ شاندار تصویر روسی فوٹوگرافر سرگر بابیلاف نے بنائی ہے۔
شی جن پنگ چین کے راحیل شریف بن گئے، چینی صدر کیلئے چین میں وہ کام کرنے کا فیصلہ جو گزشتہ 27 برس میں کبھی نہیں کیا گیا
عالمی جنگی مشقوں کے دیگر مقابلوں میں ”سنائپر فرنٹیئر“ اور ”ماسٹرز آف آرٹلری فائر“ نامی مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ روسی ٹی وی کی جانب سے یہ مقابلے براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کی یہ جنگی مشقیں دفاعی سے زیادہ سیاسی مقاصد کی حامل ہیں۔ ان مقابلوں میں امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی شامل نہیں، البتہ یونان کی ایک چھوٹی سی ٹیم حصہ لے رہی ہے۔