پیپ والے اس ایک دانے نے اس نوجوان لڑکی کا کیا حشر کیا؟ جان کر آپ کبھی بھی اپنی جلد پر نکلنے والے ایسے دانے زبردستی نہیں پھوڑیں گے

پیپ والے اس ایک دانے نے اس نوجوان لڑکی کا کیا حشر کیا؟ جان کر آپ کبھی بھی اپنی ...
پیپ والے اس ایک دانے نے اس نوجوان لڑکی کا کیا حشر کیا؟ جان کر آپ کبھی بھی اپنی جلد پر نکلنے والے ایسے دانے زبردستی نہیں پھوڑیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (نیوز ڈیسک) جلد پر دانہ نکل آئے تو اکثر لوگوں کا پہلا ردعمل یہی ہوتا ہے کہ اسے پھوڑ دیا جائے مگر ایسا کرنے والی ایک برطانوی لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک واقعے کے بعد آپ جلد پر نکلنے والے دانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بھی ڈریں گے۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کیٹی رائٹ نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ ان کے چہرے پر ایک دانہ نمودار ہوا اور اس میں پیپ بھی بھر گئی۔ انہوں نے اس دانے کو معمولی جان کر پھوڑ ڈالا لیکن چند گھنٹے میں ہی ان کا پورا چہرہ سوج گیا۔ کیٹی کا کہنا ہے کہ ان کے چہرے میں شدید درد ہونے لگا اور سوجن اتنی زیادہ تھی کہ گویا جلد پھٹ جائے گی۔

اس لڑکی کی ناک پر یہ معمولی سا دانہ نکلا، ڈاکٹروں نے نظر انداز کردیا لیکن دراصل یہ کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کے بھی واقعی ہوش اُڑجائیں گے

وہ فوری طور پر ہسپتال گئیں جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ ’سیلولائٹس‘ نامی بیماری کا ایک سنگین کیس تھا اور خدشہ تھا کہ اس کے اثرات ان کی آنکھوں اور دماغ تک بھی پھیل جائیں گے۔ ڈاکٹروں کے خیال میں یہ دانہ پلکیں سنوارنے والے برش کے ذریعے جلد میں بیکٹیریا کی منتقلی کے نتیجے میں ہونے والے انفیکشن سے بنا تھا۔ اگر وہ پہلے ہی ڈاکٹر سے معائنہ کروالیتی تو ادویات کے ذریعے جلد ہی یہ دانہ غائب ہوسکتا تھا لیکن اسے پھوڑنے کے نتیجے میں انفیکشن پورے چہرے میں پھیل گیا۔ سیلو لائٹس انفیکشن کے بارے میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ تیزی سے خون، پٹھوں اور حتیٰ کہ ہڈیوں میں بھی پہنچ سکتا ہے۔ یہ ایک خطرناک بیکٹیریا سے پیدا ہوتا ہے اور اس کا علاج عموماً اینٹی بائیوٹک ادویات سے ممکن ہے، لہٰذا جلد پر نمودار ہونے والے کسی بھی دانے کو پھوڑنے کی بجائے ڈاکٹر کو دکھانا چاہئیے۔؎

مزید : ڈیلی بائیٹس