عائشہ گلالئی کیخلاف نیب اور احتساب کمیشن خیبرپختونخوامیں درخواست

عائشہ گلالئی کیخلاف نیب اور احتساب کمیشن خیبرپختونخوامیں درخواست
عائشہ گلالئی کیخلاف نیب اور احتساب کمیشن خیبرپختونخوامیں درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف قومی احتساب بیورو اور صوبائی احتساب کمیشن خیبرپختونخوامیں درخواست دائرکردی گئی۔ عائشہ گلالئی کے پرائیویٹ سیکرٹری نوروز کی جانب سے دائردرخواست میں رکن قومی اسمبلی پرترقیاتی سکیموں میں بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ عائشہ گلالئی کے پرائیویٹ سیکرٹری نوروزاور سلیم وغیرہ نے منگل کے روز نیب خیبرپختونخوا کے دفاتر میں عائشہ گلالئی کے خلاف تحریری درخواست دائر کر دی دی جبکہ عائشہ گلالئی کی جانب سے ترقیاتی سکیموں میں کی جانے والی مبینہ کرپشن سے متعلق شواہد بھی پیش کئے گئے جبکہ مذکورہ شواہد کی نقول صوبائی احتساب کمیشن کو بھی ارسال کئے گئے ہیں نیب خیبرپختونخواآئندہ چند روز میں ان شواہد کاجائزہ لے گا۔

مزید :

پشاور -