پاکستانی نہیں صرف ازبک مجاہد ہمارے ساتھ شامل ہیں، افغان طالبان

پاکستانی نہیں صرف ازبک مجاہد ہمارے ساتھ شامل ہیں، افغان طالبان
پاکستانی نہیں صرف ازبک مجاہد ہمارے ساتھ شامل ہیں، افغان طالبان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل (این این آئی)طالبان نے صرائے پل میں افغان شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہونے اور داعش کے ساتھ کام کرنے کی سختی سے تردید کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے داعش کے ساتھ تعاون کا افغان حکومت کا الزام مسترد کر دیا ہے۔ طالبان کمانڈر کا کہنا ہے افغان حکومت اور ان کے غیر ملکی حاکم غلط کہہ رہے ہیں کہ ہم داعش کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ عرب، ترکمن اور پاکستانی نہیں صرف ازبک مجاہد ہمارے ساتھ شامل ہیں۔واضح رہے کہ افغان حکام نے دعوی کیا تھا کہ صرائے پل میں طالبان نے داعش کے ساتھ مل کر50افراد کو ہلاک کیا ہے۔

سعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں کے لئے انوکھی سروس شروع

مزید : بین الاقوامی