شہر میں 3 بڑے دھماکوں کا بارودی مواد ایک جیسا

شہر میں 3 بڑے دھماکوں کا بارودی مواد ایک جیسا
شہر میں 3 بڑے دھماکوں کا بارودی مواد ایک جیسا

  

لاہور (ویب ڈیسک) فیروز پور روڈ دھماکہ میں استعمال ہونے والا بارودی مواد مال روڈ اور بیدیاں روڈ دھماکوں جیسا نکلا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی، جس کے مطابق 24جولائی کو فیروز پور روڈ پر خود کش حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کے قریب جاکر دھماکہ کیا تھا اور شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس دھماکے میں کسی اور دہشتگرد تنظیم کا ہاتھ ہے لیکن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ نے تمام ابہام دور کردئیے اور سامنے آیا کہ مال روڈ، بیدیاں اور فیروزپور روڈ خود کش حملوں میں ایک ہی جیسا بارودی مواد استعمال ہوا۔ تمام واقعات میں بارودی مواد کا سپلائر بھی ایک ہی بتایا جاتا ہے جبکہ تینوں دھماکوں کی شدت بھی ایک ہی جیسی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر تینوں حملوں میں سہولت کار، معاون اور دہشتگرد ایک ہی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید : لاہور