امریکہ کے سب سے بڑے دشمن کے ہاتھ چھوٹے ایٹمی ہتھیار لگ گئے، سب سے سنگین خطرہ پیداہوگیا

امریکہ کے سب سے بڑے دشمن کے ہاتھ چھوٹے ایٹمی ہتھیار لگ گئے، سب سے سنگین خطرہ ...
امریکہ کے سب سے بڑے دشمن کے ہاتھ چھوٹے ایٹمی ہتھیار لگ گئے، سب سے سنگین خطرہ پیداہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے آئے روز کے ایٹمی تجربات نے امریکہ کی نیندیں حرام کر رکھی تھیں لیکن اب اس نے ایک ایسا ہتھیار بنا لیا ہے کہ امریکیوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ”شمالی کوریا چھوٹے سائز کے ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے جو ان میزائلوں میں آسانی سے فٹ کیے جا سکتے ہیں جن کے تجربات ان دنوں شمالی کوریا کر رہا ہے۔ چنانچہ اب شمالی کوریا امریکہ کو ایٹم بم سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔“

’جس دن ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کاغذ پر دستخط کئے اسی دن ایٹم بم چلاکر امریکہ کو آگ کا سمندر بناڈالیں گے‘ امریکہ کو تاریخ کی خوفناک ترین دھمکی دے دی گئی
امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ” شمالی کوریاپہلے ہی بین البراعظمی میزائل بنا چکا ہے جو امریکہ تک مار کر سکتا ہے، تاہم یہ بڑے ایٹم بم لیجانے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔ اب شمالی کوریانے چھوٹے ایٹم بم بھی بنا لیے ہیں جو اس میزائل کے ذریعے امریکہ تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔“رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا جس بین البراعظمی میزائل کے کامیاب تجربات کر چکا ہے وہ امریکہ کی ریاستوں الاسکا اور ہوائی تک مار کر سکتا ہے۔