خانہ کعبہ کی عمارت میں تبدیلی کردی گئی، ایسی تبدیلی کہ ہر مسلمان خوش ہو گیا

خانہ کعبہ کی عمارت میں تبدیلی کردی گئی، ایسی تبدیلی کہ ہر مسلمان خوش ہو گیا
خانہ کعبہ کی عمارت میں تبدیلی کردی گئی، ایسی تبدیلی کہ ہر مسلمان خوش ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ کے گردفرندان توحید کا ہجوم یوں تو ہر وقت رہتا ہے لیکن حج کے دنوں میں خصوصاً طواف کرنے والوں کی تعداد بے حد بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں زائرین کے ریلے کعبتہ اللہ کی جانب لپکتے ہیں اور غلاف کعبہ کا لمس پانے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے خدشہ پیدا ہو جاتا ہے کہ کہیں مقدس غلاف کو نقصان نہ پہنچے۔ اسی خدشے کے پیش نظر گزشتہ روز خانہ کعبہ کے غلاف کا نچلا حصہ تقریباً تین میٹر بلند کردیا گیا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس تین میٹر حصے کو چاروں اطراف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ اہتمام غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔ حج کے بعد غلاف کعبہ کو دوبارہ پہلے والی حالت میں بحال کردیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -