راولپنڈی میرا شہر ہے ،اس کی عوام کا فیصلہ پورے پاکستان کا فیصلہ ہے ،میرا دل کرتاہے میں راولپنڈی کے عوام کی مزید خدمت کروں :نوازشریف

راولپنڈی میرا شہر ہے ،اس کی عوام کا فیصلہ پورے پاکستان کا فیصلہ ہے ،میرا دل ...
راولپنڈی میرا شہر ہے ،اس کی عوام کا فیصلہ پورے پاکستان کا فیصلہ ہے ،میرا دل کرتاہے میں راولپنڈی کے عوام کی مزید خدمت کروں :نوازشریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف نے کمیٹی چوک میں ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پورے پاکستان میں ایسی محبت کہیں نہیں دیکھی جو مجھے یہاں ملی ہے ، پنڈی میں کچھ لوگ ایسے ہیں جوکہتے ہیں کہ یہ ان کا شہرہے، راولپنڈی میرا شہرہے،میرا دل کرتاہے میں پنڈی کی مزید خدمت کروں ،پنڈی کی عوام کا فیصلہ پورے ملک کا فیصلہ ہوتاہے ۔

کروڑوں عوام کے مینڈیٹ کو چند افراد ایک منٹ میں ختم کردیتے ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ، پاک فوج کے شہداءکو سلام پیش کرتا ہوں : نواز شریف

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کی عوام کی عدالت فیصلہ دے رہی ہے، یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ سنایا کہ میں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی، عوام نے نوازشریف کےخلاف فیصلہ قبول نہیں کیا،مجھے7سال کی جلاوطنی دی گئی ، پہلی دفعہ بھی مجھے ڈھائی سال بعدگھربھیج دیاگیا۔ان کا کہناتھا کہ 4سالوں میں لوڈشیڈنگ کوتقریباًختم کردیا ہے،پاکستان سے دہشت گردی کوختم کیا ہے، پاکستان ترقی کی بلندی پرجارہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں