ایشیا ہاکی کپ ، قومی ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز آج ہونگے

ایشیا ہاکی کپ ، قومی ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز آج ہونگے
 ایشیا ہاکی کپ ، قومی ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز آج ہونگے

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز (آج ) جمعرات کو نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کے مطابق ٹرائلز میں 35 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ایونٹ کیلئے 18 رکنی حتمی ٹیم کاعلان عید الاضحی کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 50 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز خصوصی مشقوں کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی لیکچر دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔دسواں ایشیا ہاکی کپ رواں سال 12 سے22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، عمان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی